پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش/ پنجاب پولیس کے افسران اور جوان امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش/ پنجاب پولیس کے افسران اور جوان امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش
 پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز رفتار بارش سے متاثرہ شہریوں کی مدد کیلئے پنجاب پولیس کے افسران اور جوان امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہے، پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز  خود فیلڈ میں جا کر ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیں۔ مزید بارش کے امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور حادثات کی صورت میں فوری ریسپانڈ کریں۔
 آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار لاہور سمیت شدید اور مسلسل بارش سے متاثرہ سڑکوں سے نکاسی آب میں واسا اور دیگر اداروں کی مدد کر رہے ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے مختلف حادثات کے نتیجے میں زخمی شہریوں کو ریسکیو کرنے اورہسپتال پہنچانے میں متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کی گئی ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 360 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, June 26, 2023