آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے مصروف عمل، چھٹی کے دن آن لائن کچہری لگا لی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے مصروف عمل، چھٹی کے دن آن لائن کچہری لگا لی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے چھٹی کے دن سنٹرل پولیس آفس میں آن لائن کچہری لگا لی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے 1787 کمپلینٹ سنٹر میں موصولہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیا  اور داد رسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی کرتے ہوئے مسائل فوری حل کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ کے شہری آفتاب سے بات کی اور اسکے مسئلے بارے اپ ڈیٹ لی جس کے بعد انہوں نے گوجرانوالہ کے متعلقہ ایس ڈی پی او کو بذریعہ ٹیلی فون ہدایات دیتے ہوئے شہری کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کا ٹاسک سونپا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مذکورہ شہری کی ریکوری جلد از جلد کروائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو 1787 کمپلینٹ سنٹر سے بھجوائی گئی شکایات کے فی الفور ازالے کا حکم دیا۔  ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز 1787 سے بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری کاروائی کریں،شہریوں کو ریلیف دیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دانستہ تاخیر، کوتاہی یا سستی سامنے آنے پر ذمہ داران خود کو محکمانہ و قانونی کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 358 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, June 25, 2023