*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی باآسانی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات*

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی باآسانی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات*
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی باآسانی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ ہولڈر ہر پاکستانی شہری اب پنجاب کے کسی بھی لائسنسنگ سنٹر سے باآسانی لائسنس بنوا سکتا ہے اور پاکستان کے تمام اضلاع کے رہائشی معیاد ختم ہونے پر پنجاب کے کسی بھی ضلع سے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے لرنر لائسنس بنوانے والا شہری اپنی جاب والے ضلع میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کی سہولت حاصل کر سکتا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اب تک 62 ٹرانسجینڈرز کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں،ٹرانسجینڈرز کو پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ سکولز میں گاڑی چلانا سکھانے کی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب بھر کے 32 ڈرائیونگ سکولز کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تعداد بڑھا کر 64 کر دی گئی ہے، گزشتہ سال کے 06 لاکھ کی نسبت رواں سال 30 فیصد زائد 16 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس شہریوں کوجاری کئے جا چکے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گزشتہ سال جون میں جاری کئے گئے 01 لاکھ کے مقابلے میں رواں سال جون میں 04 لاکھ افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے،لبرٹی ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز لاہور سے گزشتہ سال جون میں جاری 02 ہزار لائسنس کے مقابلے میں رواں سال اسی مدت میں 16 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، گزشتہ سال جون میں گوجرانوالہ میں بنائے گئے 09 سو کے مقابلے میں رواں سال 09 ہزار، راولپنڈی میں 05 ہزار کے مقابلے میں 16 ہزار،فیصل آباد میں 04 ہزار کے مقابلے میں 13 ہزار لائسنس بنائے گئے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور ، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے۔ 
 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز پرعوام کو جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں،ٹریفک پولیس کی موبائل ڈرائیونگ لائسنسنگ وینز مختلف شہروں میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کر رہی ہیں، ٹریفک پولیس کی موبائل ڈرائیونگ لائسنسنگ وینز مختلف سکولز، کالجز، دفاتر اور دور دراز علاقوں میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کر رہی ہیں،مرزا فاران بیگ نے مزید کہا کہ ریگولر لائسنس پاکستان کےکسی بھی علاقے کا ہو،انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اب پنجاب کے کسی بھی ضلع سے بنوایا جا سکتا ہے، پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز پر موجود خوش اخلاق عملہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے،ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں آئی جی پنجاب کے 1787 کمپلینٹ سنٹر یا ڈی آئی جی ٹریفک کے واٹس ایپ نمبر 03188464236 پر رابطہ کرکے فوری مدد و راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔  

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 356 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, June 25, 2023