*سنٹرل پولیس آفس/انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانےکی تقریب*

*سنٹرل پولیس آفس/انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانےکی تقریب*
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے بہاولپور ریجن کے 57 پولیس افسران کو رینک لگائے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانےکی تقریب منعقد ہوئی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے بہاولپور ریجن کے 57 پولیس افسران کو رینک لگائے۔ تقریب میں  انسپکٹرز کے ساتھ انکے اہل خانہ نے  بھی شرکت کی،
 آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق، جو اسے بلا تاخیر دیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پروموشن یقینی بنانے کے لئے اپیلیں، اے سی آرز تکمیل، ریکارڈ درستگی سمیت حائل تمام رکاوٹیں دور کی گئیں ، ان تمام پروموشن، ایوارڈز، تعلیم، ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سے فورس کی پرفارمنس میں بہتری آنا یقینی امر ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا اور ڈیتھ ان سروس کلیم کے تحت 07 سو بچوں کو فورس میں بھرتی کیا جا چکا ہے جبکہ پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں 06 پولیس ویلفیئر سکولز اور 06 ڈسپنسریاں  قائم کی ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سمارٹ پولیسنگ کے لئے کرائم پریوینشن ایپ، ای پوسٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت 06 شہروں میں منی سیف سٹیز بنائیں گے۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے ویژن کے مطابق فرائض کی ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار،  ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،  ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 355 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, June 24, 2023