*پنجاب پولیس اور آئی بی کا مشترکہ آپریشن / پشاور سے اسمگل کی گئی 55 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد*
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم،ایس پی سول لائنز اور صدر پولیس کو شاباش،
پنجاب پولیس اور آئی بی نے انفارمیشن شئیرنگ سے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے پشاور سے اسمگل کی گئی 55 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے انٹیلی جنس بیورو سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی، پولیس ٹیم نے موڑ ایمن آباد کے رہائشی ملزم شیراز کی گاڑی کو مشکوک جان کر چیکنگ کی اور گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔ ملزمان سے پشاور سے بھجوائی جانی والی 41 پیکٹوں میں بند 55 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی جس میں بھاری مقدار میں آئس، ہیروئین، افیون اور چرس شامل ہے ۔
ایس پی سول لائنز گوجرانوالہ نے بتایا کہ پولیس نے ملزم شیراز چوہدری کو ساتھی ابوبکر سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی، ملزمان کے خلاف 02 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس گوجرانوالہ اور آئی بی نے بہترین کوآرڈینیشن سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب آپریشن پر سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم،ایس پی سول لائنز اور صدر پولیس کو شاباش دی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی یقینی بناتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 354 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

