*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹریفک پولیس کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی کی ملاقات*
ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی نے سڑک کے محتاط اور محفوظ استعمال بارے اپنے کتاب آئی جی پنجاب کو پیش کی،
آئی جی پنجاب کا ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی کو تعریفی سند اور کیش ایوارڈ دینے کا اعلان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹریفک پولیس کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی نے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی نے سڑک کے محتاط اور محفوظ استعمال بارے اپنے کتاب آئی جی پنجاب کو پیش کی، *سڑک کا محتاط اور محفوظ استعمال* کے عنوان سےکتاب میں روڈ سیفٹی بارے آگاہی دی گئی ہے اور سڑک پر پیدل چلنے، موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والوں کیلئے تفصیلی گائیڈ لائنز شامل ہیں ۔ ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی نے کہا کہ کتاب کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین، سائن بورڈز، سگنلز اور احتیاطی تدابیر بارے تفصیلی معلومات فراہم کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کتاب کو روڈ سیفٹی سے متعلق عام شہریوں کی آگاہی کیلئے قابل ستائش کاوش قرار دیا ۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ٹریفک حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ آئی جی پنجاب کا ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی کو تعریفی سند اور کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ، سڑک کے محفوظ استعمال سے متعلق شہریوں کی آگاہی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی ٹریفک پولیس پنجاب کا حصہ ہیں ، انہوں نے دوران سروس ماسٹرز ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مکمل کی ہیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 353 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
