آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ پنجاب ٹیکنیکل کیڈر کے 600 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا،
ریگولرائزشن سے سپیشل برانچ پنجاب کے ٹیکنیکل کیڈرز کے *گریڈ 16 تک کے ملازمین* مستفید ہوں گے،آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں ۔ انہی اقدامات کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ پنجاب ٹیکنیکل کیڈر کے 600 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا ریگولرائزیشن سے سپیشل برانچ پنجاب کے ٹیکنیکل کیڈرز کے *گریڈ 16 تک کے ملازمین* مستفید ہوں گے،
تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ پنجاب کے ٹیکنیکل سٹاف کی ریگولرائزیشن ملازمین کا دیرینہ مسئلہ تھا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 2009ء سے 2018 تک مختلف ٹیکنیکل کیڈرز میں بھرتی ملازمین کے جاب کنٹریکٹ میں مخصوص مدت کے بعد توسیع کرنا پڑتی تھی، ان نان ریگولر ملازمین میں بم ڈسپوزل، ڈاگ ہینڈلرز سمیت ٹیکنیکل کیڈر کے 600 ملازمین شامل تھے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹیکنیکل کیڈر کے نان ریگولر ملازمین کو تنخواہیں نہ بڑھنے، پنشن اور چھٹیاں نہ ملنے سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا، تاہم موجودہ قیادت کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے ملازمین کی ریگولرائزیشن کی راہ ہموار کی گئی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے کہا کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور، سروسز، ہوم ڈیپارٹمنٹ، ریگولیشن ونگ سمیت متعلقہ محکموں کی مشاورت سے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیر اور منگل کو مرحلہ وار ان تمام 06 سو ملازمین کو ریگولر کئے جانے کے آرڈرز دیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل برانچ کے اہلکاروں کا پس پردہ رہ کر گورننس کے معاملات بہتر بنانے میں انتہائی اہم کردار ہے، سپیشل برانچ پنجاب پولیس اور حکومت پنجاب کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل برانچ کے جوان معاشرتی برائیوں، خطرناک مجرموں اور شہریوں کے درمیان سیسہ پلائی دیوار ہیں، سپیشل برانچ ذخیرہ اندوری سے اجناس کی قلت، ناجائز منافع خوری، مہنگائی میں ملوث مافیاز کے خلاف سرگرم ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ معاشرے سے سنگین جرائم کی بیخ کنی میں سپیشل برانچ کے کردار اور خدمات کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل برانچ کے خاموش سپاہی پس پردہ رہ کر انتہائی جانفشانی سے اپنے فرائض کی ادائیگی یقینی بنار ہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 352 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************