وزارت انسانی حقوق اسلام آباد سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی (LAJA) کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ

وزارت انسانی حقوق اسلام آباد سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی (LAJA) کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
غریب اور سماجی عدم تحفظ کا شکار شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں قانونی معاونت فراہم کرنے پر اتفاق رائے۔
وزارت انسانی حقوق اسلام آباد سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی (LAJA) کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد رحیم اعوان کی قیادت میں سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، تین رکنی وفد نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار بھی موقع پر موجود تھے۔دوران ملاقات باہمی دلچسپی اور اے ڈی آر (Alternative Dispute Resolution) ٹریننگ کے سلسلے میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
غریب اور سماجی عدم تحفظ کا شکار شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں قانونی معاونت فراہم کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ لیگل، فنانشل اور دیگر معاملات میں شہریوں کو ہر ممکن مدد اور راہنمائی فراہم کرنے کے لئے فریم ورک کی تشکیل پر غورو حوض ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے کہاکہ شہریوں تک انصاف کی باآسانی رسائی یقینی بنانے کیلئے پولیس ملازمین کو اے ڈی آر ٹریننگ فراہم کی جائے گی،  عدالتوں پر کیسز کا بوجھ کم کرنے کے لئے معمولی نوعیت کے کیسز کو باہمی مشاورت اور ثالثی سے حل کیا جائے گا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 351 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, June 23, 2023