آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے عید الاضحی کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے عید الاضحی کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔
27355 مساجد اور امام بارگاہوں، 775 کھلے مقامات پر ہونے والے نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 36258 افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے عید قربان کے موقع پر صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے اپنے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ 27355 مساجد اور امام بارگاہوں، 775 کھلے مقامات پر ہونے والے نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 36258 افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز عید کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض 08 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔2973 پولیس قومی رضاکار، 1468 سپیشل پولیس، 268 کیو آر ایف ٹیمیں بھی سکیورٹی انتظامات پر تعینات ہونگی جبکہ 11967 میٹل ڈکٹیٹرز، 263 واک تھرو گیٹس اور 4921 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نماز عید سکیورٹی انتظامات کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور عید تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔آئی جی پنجاب نے سپروائزی افسران کو ہدایت کی کہ وہ قوانین پر سختی سے عمل درآمدیقینی بنائیں، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ہلڑ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تمام کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نماز عید سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی مکمل چیکنگ اور کلیرینس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، اے کیٹیگری مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اور عید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی ٹریفک عید کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان کی خود نگرانی کریں اورعید کے موقع پر سٹریٹ کرائمز اور ہائی ویز پر رابری کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عید قربان کی چھٹیوں میں مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،  شہریوں کے رش کے پیش نظر ٹریفک روانی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے،غفلت کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مری میں گاڑیوں کے داخلے اور اخراج کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 347 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, June 23, 2023