آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 36 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 83 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  36 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 83 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے 36 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 83 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈکیتوں، راہزنوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے مشن میں زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی میری اولین ترجیح ہے، ان غازیوں افسران و اہلکاروں کو جلد صحت یابی کو یقینی بنانے میں محکمہ تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔  
ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی صدارت میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ نے بطور ممبر اجلاس میں شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹی ایس آئی عدنان حیدر، کانسٹیبلز آصف شہزاد اور محمد ایوب کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،کانسٹیبل عامر محمود کو 05 لاکھ، زخمی کانسٹیبل سخاوت علی، اسد اقبال، طارق محمود، صابر علی اور محمد اسلم کو 03 لاکھ فی کس دئیے گئے،ڈی ایس پیز محمد عثمان، خالد محمود، محمد اصغر اور کانسٹیبل عامر سہیل کو علاج معالجے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،زخمی ہیڈ کانسٹیبل سرفراز احمد، کانسٹیبل محمد عابد کو 02 لاکھ، انسپکٹر محمد ریاض، سب انسپکٹر عبدالجبار، کانسٹیبل عرفان الٰہی، حبیب الرحمن، اسد اللہ کو ڈیڑھ لاکھ فی کس دئیے گئے، اسی طرح آٹھ اہلکاروں کو 01 لاکھ فی کس جبکہ 07 اہلکاروں کو 50 ہزار فی کس روپے علاج معالجے کیلئے دے دئیے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ فرائض اور خطرناک مشن کی تکمیل میں زخمی ہونے والے ملازمین کا بھرپور خیال رکھا جائے اور علاج معالجے کے اخراجات کی ادائیگی میں کوئی تاخیر نہ آنے پائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 345 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, June 22, 2023