قتل، اغوا برائے تاوان اور اسلحہ سمگلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک کچہ کریمنل حاکم حروانی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس کچہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ مجرمان، منظم گروہوں اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے۔ ڈی پی او راجن پور دوست محمدکی زیر کمانڈپولیس دستوں نے موضع چک سوری میں جرائم پیشہ عناصر کا گھیراؤ کر رکھا ہے اور پولیس ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ کچہ کے علاقے میں قتل، اغوا برائے تاوان اور اسلحہ سمگلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک کریمنل حاکم حروانی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ عمر کوٹ کا رہائشی حاکم حروانی خطرناک گینگ فیاض دلانی گروپ کا نائب اور مطلوب کریمنل کی فہرست میں شامل تھا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ حاکم حروانی کو پنجاب پولیس نے بلوچستان کے راکھنی ایریا سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے بتایا کہ حاکم حروانی کو گزشتہ رات کچہ ایریا میں واردات میں ملوث دیگر ساتھیوں کی نشاندہی اور اسلحہ کی برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا،میران پور دریا کی پہاڑی پر حاکم حروانی کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا،پولیس اور کچہ کے ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ رکنے اورعلاقہ کے سرچ آپریشن میں ملزم حاکم حروانی کی لاش گنے کے کھیتوں سے برآمد ہوئی، ڈی پی او راجن پور نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کی موبائل وین کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ملزم حاکم حروانی کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو حاکم حروانی قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم کی 21 وارداتوں میں ملوث تھا، حاکم حروانی روجھان کے علاقہ میں اغوا کی واردات کے دوران قتل کے مقدمہ میں بھی مطلوب تھا، ملزم حاکم حروانی نے فیاض دلانی اور ابوبکر دلانی کے ہمراہ روجھان کی ایک دکان سے اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 02 افراد کو قتل کر دیا تھا، اس اندوہناک واردات کا مقدمہ پولیس سٹیشن روجھان میں درج تھا،ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ حاکم حروانی ڈاکو خدا بخش لنڈ پر پولیس ریڈ کے دروان پولیس پارٹی پر فائرنگ میں بھی ملوث تھا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 343 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

