آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور کی تمام ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے وفد کی ملاقات،

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت، سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور کی تمام ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے وفد کی ملاقات،
صوبائی دارالحکومت کی تمام مارکیٹوں، ٹریڈر بورڈز، کمیٹیوں کے عہدیداران اور نمائندے وفد میں شامل۔
آئی جی پنجاب کی تاجر برادری کو مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقینی دہانی۔
پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت دوکانوں اور کاروباری مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، گارڈز رکھنے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تاجر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹریڈرز اینڈ پولیس جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی دارالحکومت لاہور کی تمام ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، مارکیٹوں لیڈرز، ٹریڈر بورڈز، کمیٹیوں کے عہدیداران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ تاجر کمیونٹی نے آئی جی پنجاب کو مارکیٹوں میں تجاوزات، سکیورٹی، ٹریفک کے بہاؤ اور پارکنگ سمیت مختلف مسائل بارے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے تاجر برادری کو بیان کردہ مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تاجر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹریڈرز اینڈ پولیس جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت دوکانوں اور کاروباری مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، گارڈز رکھنے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  
  آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس پیز، سپروائزری افسران اور ایس ایچ اوز مارکیٹوں کا دورہ کریں، مقامی تاجر نمائندوں کی مشاورت سے درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے گرد جرائم کی وارداتوں کے تدارک کیلئے پٹرولنگ بڑھانے، حسب ضرورت چوکیاں قائم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او لاہور مسائل کے حل کیلئے تاجر کمیونٹی کے ساتھ موثر رابطہ رکھیں اور باہمی مشاورت و تعاون سے تاجر کمیونٹی کو درپیش مسائل کا پائیدار حل یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں قائم تجاوزات کو ایل ڈی اے کے تعاون سے ختم کرانے کیلئے اقدامات کریں گے، گنجان مارکیٹوں، کاروباری مراکز میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے وارڈنز کی اضافی نفری اور لفٹرز فراہم کئے جائیں۔ تاجر برادری نے صوبائی دارالحکومت میں امن کے قیام کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور زخمی ہونے والے دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا سمیت ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔  ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل،  ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس،  سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز اور اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 342 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, June 21, 2023