گجرات میں بجلی کی تاروں کے ساتھ لٹکی ڈور پھرنے سے 17 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،

گجرات میں بجلی کی تاروں کے ساتھ لٹکی ڈور پھرنے سے 17 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او گجرات کو پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت،
پتنگ بازوں سیلرز اور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں،آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گجرات میں بجلی کی تاروں کے ساتھ لٹکی ڈور پھرنے سے 17 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کا ڈی پی او گجرات کو پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں پتنگ بازوں، سیلرز اور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ دھاتی ڈور، پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اس خطرناک کھیل و کاروبار میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 340 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, June 21, 2023