آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام/پولیس ملازم کی قوت سماعت سے محروم بیٹی کو کوکلئیر امپلانٹ لگوا دیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام/پولیس ملازم کی قوت سماعت سے محروم بیٹی کو کوکلئیر امپلانٹ لگوا دیا
تین سالہ فضہ آصف پیدائشی طور پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم تھی۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ نے 18 لاکھ 30 ہزار مالیت کے جدید ترین کوکلئیر امپلانٹ کا بندوبست کیا۔
فضہ آصف کے مزید علاج معالجے اور تعلیم و تربیت میں بھی محکمہ ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے ایک احسن اقدام اٹھاتے ہوئے پولیس ملازم کی قوت سماعت سے محروم کم سن بیٹی فضہ آصف کو جدید ترین آلہ سماعت کوکلئیر امپلانٹ لگوا دیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہمارے پھول پراجیکٹ فضا آصف جیسے سینکڑوں بچوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لانے کا باعث بن رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ریجنز اور اضلاع سے موصول درخواستوں پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
شاہدرہ کے رہائشی لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل آصف اقبال نے بیٹی کے عارضہ بارے بذریعہ سی سی پی او لاہور،آئی جی پنجاب کو بھجوائی درخواست میں بتایا کہ اسکی تین سالہ بیٹی فضہ آصف پیدائشی طور پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہے اور اس کے علاج کا خرچہ وہ ادا کرنے کے قابل نہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ نے 18 لاکھ 30 ہزار مالیت کے جدید ترین کوکلئیر امپلانٹ کا بندوبست کیا اور چلڈرن ہسپتال میں آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے بچی کو جدید ترین آلہ سماعت لگا دیا ہے۔ امپلانٹ کا بیرونی حصہ لگنے کے بعد فضہ آصف مکمل طور پر سننے کے قابل ہو جائے گی۔ کانسٹیبل آصف کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اظہار تشکر، بیٹی کا علاج کروانے پر شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر برانچ کو ملازمین کی دیکھ بھال اور ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ فضہ آصف کے مزید علاج معالجے اور تعلیم و تربیت میں بھی محکمہ ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 339 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, June 21, 2023