آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ٹریننگ اداروں کے لیگل انسپکٹرز (لاء انسٹرکٹرز) کی ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ٹریننگ اداروں کے لیگل انسپکٹرز (لاء انسٹرکٹرز) کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس کے تمام ٹریننگ اداروں میں تعینات لیگل انسپکٹرز کے جاب کنٹریکٹ میں پانچ برس کی توسیع کر دی۔  
تمام لیگل انسپکٹرز اپنے فرائض بھرپور محنت سے ادا کریں اور زیر تربیت اہلکاروں کو قانون کی تعلیم سے بہتر طور پر ہمکنار کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے پولیس ٹریننگ کالجز اور سکولز میں بطور لاء انسٹرکٹرز تعینات لیگل انسپکٹرز کے جاب کنٹریکٹ میں پانچ برس کی توسیع کردی ہے۔ آئی جی پنجاب نے لیگل انسپکٹرز کی جاب کنفرمیشن کیلئے محکمانہ عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لیگل انسپکٹرز کی جاب کنفرمیشن کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان اور دیگر مراحل کو جلد مکمل کیا جائے گا، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سلیکٹ ہونے والے انسپکٹرز لیگل کو میرٹ کی بنیاد پر پروموشنز بھی جلد کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام لیگل انسپکٹرز اپنے فرائض بھرپور محنت سے ادا کریں اور زیر تربیت اہلکاروں کو قانون کی تعلیم سے بہتر طور پر ہمکنار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ٹریننگ اداروں کے لیگل انسپکٹرز (لاء انسٹرکٹرز) سے ملاقات کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ٹریننگ اداروں کے لیگل انسپکٹرز (لاء انسٹرکٹرز) کے وفد نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ٹریننگ کالج سہالہ سے 16، چوہنگ سے 23، ملتان سے 09، فاروق آباد سے 08، سرگودھا سے 03، راولپنڈی سے 04 جبکہ سی پی او لیگل برانچ سے 11 لیگل انسپکٹرز نے شرکت کی۔دوران ملاقات لیگل انسپکٹرز کے پیشہ ورانہ امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد آئی جی پنجاب نے لیگل انسپکٹرز کے جاب کنٹریکٹ میں پانچ برس توسیع کے آرڈرز پر دستخط کر دئیے۔ قبل ازیں لیگل انسپکٹرز کو سالانہ بنیادوں پر ایک برس کا کنٹریکٹ دیا جاتا تھا۔ لیگل انسپکٹرز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار، اے آئی جی لیگل سلیم چغتائی اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 338 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, June 21, 2023