آئی جی پنجاب کی ظل شاہ مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات

Jul 02, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عید الاضحٰی کے موقع پر ظل شاہ کے گھر پہنچے ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی ، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی والدہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، عید کی مبارک باد پیش کی ڈاکٹر عثمان انور نے ظل شاہ کے والدین، بھائیوں و دیگر اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے خیریت دریافت کی ، ڈاکٹر عثمان انور ظل شاہ فیملی کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، کیک کھلا کر شفقت کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عید کے موقع پر ظل شاہ کے گھر اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں بانٹنے آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظل شاہ کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نولکھا پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور سپاہ کے ساتھ وقت گزارا، آئی جی پنجاب نے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم سمیت مختلف شعبوں میں تعینات سٹاف سے عید ملی، ورکنگ کا جائزہ لیا آئی جی پنجاب نے کہا کہ عید تہواروں پر گھر والوں سے دور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور خدمت میں مصروف اہلکار میری فیملی ہیں اور میں خدمت خلق کو ذاتی خوشیوں پر ترجیح دینے والے پولیس جوانوں سے اظہار یک جہتی کیلئے خود آیا ہوں،۔

(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭