Jun 29, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس نے عید قربان کے موقع پر صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے اپنے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ 27355 مساجد اور امام بارگاہوں، 775 کھلے مقامات پر ہونے والے نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 36258 افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز عید کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض 08 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔2973 پولیس قومی رضاکار، 1468 سپیشل پولیس، 268 کیو آر ایف ٹیمیں بھی سکیورٹی انتظامات پر تعینات ہونگی جبکہ 11967 میٹل ڈکٹیٹرز، 263 واک تھرو گیٹس اور 4921 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نماز عید سکیورٹی انتظامات کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭