لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں، سنٹرل پولیس آفس کی ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کے کیسز طبی مالی امداد کی منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 27 پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے 45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات دئیے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ہارون، ہیڈ کانسٹیبل قاسم علی، کانسٹیبلز افضل حسین اور یاسر عرفات کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ انسپکٹر ایاز احمد کو اڑھائی لاکھ، ڈرائیور کانسٹیبل عدنان سلیم کو 03 لاکھ، کانسٹیبلز منظور احمد اور غلام مرتضٰی کو 02 لاکھ فی کس دئیے گئے۔ لیڈی کانسٹیبل ام عمارہ، کانسٹیبلز عبدالحمید، منیر احمد، نوید رحمت، عمران خان، نذر حسین نذر اور جاوید کو 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭