لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں لیڈی پولیس افسران کے 14ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر مہمان خصوصی تھے، کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے سپاسنامہ پیش کیا، آئی جی پنجاب نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آوٹ ہونے والی پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے دوران خطاب کہا کہ ہزاروں پروموشنز کے بعد فورس کے تمام کانسٹیبلز کی ترقیاں بھی اسی سال مکمل ہونگی۔ سی آئی اے کا دائرہ کار اضلاع تک وسیع کر رہے ہیں، تمام شہروں میں منی سیف سٹیز بنا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پوزیشن ہولڈر خواتین ریکروٹس میں شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے،پاس آوٹ ہونے والی 02 ہزار خواتین افسران میں سے 1421 پنجاب پولیس، 294 پی ایچ پی کا حصہ ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
