آئی جی پنجاب سے علما ء و مشائخ کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

Jun 28, 2023
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے علما و مشائخ کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر متقی انتخاب احمد نوری کی زیر قیادت آئے وفد میں علامہ محمد رشید ترابی، مفتی عمران حنفی، مولانا محمد اسلم ندیم، حافظ صداقت علی،قاری خالد محمود اور پیر معاذ المصطفی سمیت دیگر دیگر علمائے اکرام شریک تھے۔ علماو مشائخ نے امن و امان کے قیام، پولیس فورس کی ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافے کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے اقدامات کو سراہا اور شہدائے اکرام کے بچوں کی تعلیم و صحت، اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔علما و مشائخ نے پنجاب پولیس کے شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ پاکستان میں قومی یکجہتی اور بین المذاہب آہنگی کے فروغ میں علمائے کا کردار قابل ستائش ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭