آئی جی نے اچھی کارکردگی پر افسروں و اہلکاروں کو انعامات دئے

Jun 27, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے اچھی کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی انعامات سے حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں گوجرانوالہ، راولپنڈی، بہاولپور ریجنز سمیت دیگر اضلاع و فیلڈ فارمیشنز کے افسران و اہلکار شامل تھے، ان افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی جرائم کے قلع قمع اور پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے تمام افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا

(روز نامہ ایکسپریس)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭