آئی جی پنجاب سے ٹریفک پولیس کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی کی ملاقات

Jun 25, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹریفک پولیس کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی کی ملاقات ۔ سڑک کے محتاط اور محفوظ استعمال بارے کتاب آئی جی پنجاب کو پیش کی۔سڑک کا محتاط اور محفوظ استعمال کے عنوان سے کتاب میں روڈ سیفٹی بارے آگاہی دی گئی ہے۔ اور سڑک پر پیدل چلنے، موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والوں کیلئے تفصیلی گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی نے کہا کہ کتاب کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین، سائن بورڈز، سگنلز اور احتیاطی تدابیر بارے تفصیلی معلومات فراہم کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کتاب کو روڈ سیفٹی سے متعلق عام شہریوں کی آگاہی کیلئے قابل ستائش کاوش قرار دیااور کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ٹریفک حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ آئی جی پنجاب کا ڈاکٹر ممتاز احمد جسوی کو تعریفی سند اور کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔

(روز نامہ جنگ)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭