سپیشل برانچ ٹیکنیکل کیڈر کے 600کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کردیا گیا

Jun 25, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سپیشل برانچ پنجاب ٹیکنیکل کیڈر کے 600کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا۔ آئی جی نے کہا کہ ریگولرائزشن سے سپیشل برانچ پنجاب کے ٹیکنیکل کیڈرز کے گریڈ 16 تک کے ملازمین مستفید ہونگے، ٹیکنیکل سٹاف کی ریگولرائزیشن ملازمین کا دیرینہ مسئلہ تھا، 2009 سے 2018تک مختلف ٹیکنیکل کیڈرز میں بھرتی ملازمین کے جاب کنٹریکٹ میں مخصوص مدت کے بعد توسیع کرنا پڑتی تھی،نان ریگولر ملازمین میں بم ڈسپوزل، ڈاگ ہینڈلرز سمیت ٹیکنیکل کیڈر کے 600 ملازمین شامل تھے۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭