قتل کے مقدمہ کا اشتہاری 6 برس بعد عمان سے گرفتار

Jun 24, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) 6 برسوں سے اشتہاری کو پنجاب پولیس کی ٹیم عمان سے گرفتار کرکے پاکستان لے آئی قتل کی واردات میں 06 برس سے مطلوب اشتہاری کامران حنیف کو انٹر پول کی مدد سے عمان سے گرفتار کیا گیا، کامران حنیف کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 40 ہوگئی تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری کامران حنیف کو عمان سے لے کر لاہور ائیر پورٹ پر پہنچ گئی قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کامران حنیف 6 برس سے پنجاب پولیس منڈی بہاؤالدین کو مطلوب تھا منڈی بہاؤالدین پولیس نے انٹر پول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭