اہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس کی تمام فارمیشنز میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ٹی ڈی کارپولز کے بعد ٹیکینکل سٹاف کی محکمانہ ترقیوں کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور نے گریڈ 7 کے 64 ڈی ای اوز کو گریڈ 12 میں پروموٹ کردیا،سی ٹی ڈی میں ڈی ای اوز کی پوسٹ کو جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا آئی جی پنجاب نے حال ہی میں سی ٹی ڈی کے 228 کارپورلز کو گریڈ 14 میں بطور انڈر آفیسرز ترقی دی تھی آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن سی ٹی کے سروس اینڈ پروموشن رولز بن چکے ہیں اور اب سی ٹی ڈی میں خدمات سر انجام دینے والے کارپورلز اب گریڈ 19 تک ترقی کر سکیں گے۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭