پنجاب پولیس نے عیدالاضحی کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے اتنظامات مکمل کر لئے

Jun 24, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے عید قربان کے موقع پر صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے اپنے انتظامات مکمل کرلئے ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ 27355 مساجد اور امام بارگاہوں، 775 کھلے مقامات پر ہونے والے نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 36258 افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز عید کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض 08 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات ہوں گے 2973 پولیس قومی رضاکار، 1468 سپیشل پولیس، 268 کیو آر ایف ٹیمیں بھی سکیورٹی انتظامات پر تعینات ہونگی جبکہ 11967 میٹل ڈکٹیٹرز، 263 واک تھرو گیٹس اور 4921 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نماز عید سکیورٹی انتظامات کیلئے استعمال کئے جائیں گے آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور عید تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔آئی جی پنجاب نے سپروائزی افسران کو ہدایت کی کہ وہ قوانین پر سختی سے عمل درآمدیقینی بنائیں، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ہلڑ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تمام کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔ اے کیٹیگری مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اور عید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی ٹریفک عید کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان کی خود نگرانی کریں۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭