کچہ، سنگین جرائم میں ملوث حاکم حروانی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Jun 23, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ کچہ کے علاقے میں قتل، اغوا برائے تاوان اور اسلحہ سمگلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک کریمنل حاکم حروانی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ عمر کوٹ کا رہائشی حاکم حروانی خطرناک گینگ فیاض دلانی گروپ کا نائب اور مطلوب کریمنل کی فہرست میں شامل تھا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ حاکم حروانی کو پنجاب پولیس نے بلوچستان کے راکھنی ایریا سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے بتایا کہ حاکم حروانی کو گزشتہ رات کچہ ایریا میں واردات میں ملوث دیگر ساتھیوں کی نشاندہی اور اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا،میران پور دریا کی پہاڑی پر حاکم حروانی کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا،پولیس اور کچہ کے ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ رکنے اورعلاقہ کے سرچ آپریشن میں ملزم حاکم حروانی کی لاش گنے کے کھیتوں سے برآمد ہوئی، ڈی پی او راجن پور نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے  نتیجے میں پولیس کی موبائل وین کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ملزم حاکم حروانی کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا 

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭