آئی جی نے ملازم کی قوت سماعت سے محروم بیٹی کو جدید ترین آلہ سماعت لگوا دیا

Jun 22, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے پولیس ملازم کی قوت سماعت سے محروم کم سن بیٹی فضہ آصف کو جدید ترین آلہ سماعت کوکلئیر امپلانٹ لگوا دیا ہے۔شاہدرہ کے رہائشی لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل آصف اقبال نے درخواست میں بتایا کہ اسکی تین سالہ بیٹی فضہ آصف پیدائشی طور پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہے اور اس کے علاج کا خرچہ وہ ادا کرنے کے قابل نہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ نے 18 لاکھ 30 ہزار مالیت کے جدید ترین کوکلئیر امپلانٹ کا بندوبست کیا اور چلڈرن ہسپتال میں آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے بچی کو جدید ترین آلہ سماعت لگا دیا ہے۔ کانسٹیبل آصف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا شکریہ ادا کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭