Jun 21, 2023
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کے شب و روز کو اجاگر کرتی مختصر دورانئے کی فلم ''محافظ'' کا پرومو ریلیز کردیا ہے جبکہ فلم کی سکریننگ اور ریلیزکیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پنجاب پولیس کے دفاتر میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے یونیورسٹی طلباء کی ذاتی کاوش سے 28 منٹ دورانیہ کی فلم ’’محافظ‘‘ بنائی ہے جو پولیس جوانوں کے کیرئیر، پیشہ ورانہ جدوجہد کا احاطہ کرتی ہے، فلم ''محافظ'' میں ایک فرض شناس پولیس انسپکٹر کی پروفیشنل و ذاتی زندگی کی دشواریوں کی عکاسی کی گئی ہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭