قوت سماعت سے محروم شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے پنجاب پولیس کا احسن اقدام

قوت سماعت سے محروم شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے پنجاب پولیس کا احسن اقدام
پنجاب پولیس اور نجی تنظیم کونیکٹ ہیئر (Connect Hear) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے،
ایم اویو کے تحت کونیکٹ ہیئرقوت سماعت سے محروم شہریوں کی مدد کیلئے سائن لینگوئج کے انٹرپریٹرز کی سہولت فراہم کرے گا۔
پنجاب پولیس اور کونیکٹ ہئیر کا ایم او یو قوت سماعت سے محروم شہریوں کیلئے خصوصی سہولت کا باعث بنے گا۔ آئی جی پنجاب
قوت سماعت سے محروم شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے دونوں اداروں کو مل کر مزید اقدامات بھی کریں گے۔ عظیمہ دھانجی

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس دفاتر، تھانوں، خدمت مراکز، تحفظ سنٹرز میں آنے والے قوت سماعت سے محروم افراد کی مدد اور راہنمائی کیلئے پنجاب پولیس اور غیر سرکاری تنظیم کونیکٹ ہئیر (Connect Hear)  کے درمیان ایم او یو سائن کیا ہے جو قوت سماعت سے محروم شہریوں کیلئے خصوصی سہولت کا باعث بنے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کونیکٹ ہئیر کے ٹرینڈ یافتہ انٹرپریٹرز اور اشاروں کی زبان کے ماہر افراد پولیس دفاتر میں آنے والے قوت سماعت سے محروم افراد سے رابطہ کاری میں معاونت کا باعث بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس اور نجی تنظیم کونیکٹ ہیئر (Connect Hear) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پنجاب پولیس اور نجی تنظیم کونیکٹ ہیئر (Connect Hear) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور کونیکٹ ہیر کی سی ای او عظیمہ دھانجی نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم اویو کے تحت کونیکٹ ہیئر اپنے ورکنگ سسٹم میں پنجاب پولیس کیلئے پرسنلائزڈ ایڈمن پورٹل بنائے گا، قوت سماعت سے محروم شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے سائن لینگوئج کے انٹرپریٹرز کی سہولت فراہم کرے گا، یہ انٹرپریٹرز خدمت مراکز،تھانوں، فرنٹ ڈیسک اور تحفظ سنٹر ز پر آنے والے سپیشل افراد سے رابطہ کاری میں معاونت کریں گے۔عظیمہ دھانجی نے کہاکہ کونیکٹ ہیر ایپلی کیشن استعمال کرنے کیلئے پولیس افسران و اہلکاروں کو تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جائے گی اور قوت سماعت سے محروم شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے دونوں ادارے مل کر مزید اقدامات بھی کریں گے۔ ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس کونیکٹ ہیئر ایپلی کیشن پر رجسٹریشن حاصل کرنے والے تمام ملازمین کی ای میلز اور کوائف کونیکٹ ہیئر کو فراہم کرے گا جبکہ کونیکٹ ہیئر کی ٹریننگ ورکشاپس، سیشنز اور کلاسوں سے تربیت یافتہ سٹاف کو متعلقہ دفاتر میں تعینات کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی احسن یونس، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر  335)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**********************

 

Press Release Date: 
Tuesday, June 20, 2023