مئ( 9)کے زخمی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی نا صر ر ضوی کو ہار پہنارہے ہیں

Jun 21, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت، لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے کے دوران زخمی ہونے والے غازی افسران واہلکار ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ڈی آئی جی علی ناصر رضوی بھی انہی بہادر غازیوں میں شامل ہیں جو09 مئی کو آنکھ اور سر شدید زخمی حالت ہونے کے باوجود مسلسل ڈیوٹی پر ڈٹے رہے اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس ایسے ہی بہادر اورفرض شناس افسران واہلکاروں کی امین فورس ہے جو شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی صحت یابی کے بعد آمد کے موقع پر ان کا فقید المثال استقبال کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کو گلے سے لگایا اور ان کا ماتھا چوما

.ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر، دیگر افسران ہمراہ تھےواضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے صحت یاب ہونے پر اپنے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے کہا شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ اولین تر جیحات ہیں۔ پبلک سروس ڈیلوری ہمارا مین ایچنڈا ہونا چاہیے۔

(روز نامہ ایکسپریس)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭