Jun 20, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاو¿ن میں تیزی لائی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم نے قتل کی واردات کے بعد کویت فرار ہونے والے اشتہاری یاسر عمران کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ اشتہاری کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی۔قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک اشتہاری یاسر عمران 2 سال سے پنجاب پولیس گجرات کو مطلوب تھا۔گجرات پولیس نے ایک ماہ قبل ملزم یاسر عمران کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ملزم کو انٹرپول کی مدد سے پاکستان لایا گیا اور گرفتار کرکے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
(روز نامہ نئی بات)
***************
