آئی جی پنجاب سے علماء عزاداری کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات

Jun 20, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے عزاداری کونسل پاکستان کے علماء کرام کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی پروفیسر علامہ ذوالفقار حیدر کی قیادت میں آئے وفد میں عامرعلی خان، شمشیر علی خان، اللہ وسایا، علامہ سید اشتیاق کاظمی اور اصغر بخاری سمیت دیگر علما کرام شامل تھے۔دوران ملاقات امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے مذہبی مقامات، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی  دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ظلِ شاہ مرحوم کے گھر کا دورہ کرکے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ظلِ شاہ کی والدہ، بھائیوں دیگر اہل خانہ سے خیریت دریافت کی،آئی جی پنجاب بچوں کے ساتھ گھل مل گئے،حال احوال پوچھا اور شفقت کا اظہار کیا آئی جی  نے ظل شاہ کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،ڈاکٹر عثمان انورنے بچوں کی تعلیم اور علاج معالجے کے حوالے سے بھی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ظل شاہ مرحوم کی فیملی کی دیکھ بھال کے لئے پنجاب حکومت کے تعاون سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

(روز نامہ پاکستان)

**************