Jun 19, 2023
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر اقدامات میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے 18 اہلکاروں کو مختلف بیماریوں کے علاج کےلئے اےک کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار سے زائد رقم جاری کردئیے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ویلفیئر برانچ صوبہ بھر سے موصول درخواستوں پر بلا تاخیر کاروائی کو یقینی بنائے اور ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر متاثرہ ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر پنجاب ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے کیسز فنڈز اجرا کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*************