آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ظلِ شاہ مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ظلِ شاہ مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ظل شاہ کی والدہ، بھائیوں دیگر اہل خانہ سے خیریت دریافت کی،
ڈاکٹر عثمان انور کی بچوں کی تعلیم اور علاج معالجے کے حوالے سے بھی بھرپور معاونت کی یقین دہانی،
ظلِ شاہ مرحوم کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں،تنہا نہیں چھوڑیں گے،ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ظلِ شاہ مرحوم کے گھر کا دورہ کرکے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ظلِ شاہ کی والدہ، بھائیوں دیگر اہل خانہ سے خیریت دریافت کی،آئی جی پنجاب بچوں کے ساتھ گھل مل گئے،حال احوال پوچھا اور شفقت کا اظہار کیا۔
آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،ڈاکٹر عثمان انورنے بچوں کی تعلیم اور علاج معالجے کے حوالے سے بھی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ظل شاہ مرحوم کی فیملی کی دیکھ بھال کے لئے پنجاب حکومت کے تعاون سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ ظل شاہ مرحوم کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں،تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر  331)

سید مبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***********************

 

Press Release Date: 
Monday, June 19, 2023