Jun 18, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء اور غازیوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں اور خون کے نذرانے پیش کرکے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا اور غازیوں کو میڈلز دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب پولیس کے شہداء کے ورثاء اور غازیوں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 24 شہداء کے ورثاء کو گولڈ اور 25 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔ ا ۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل امجد اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ویلفیئر برانچ پنجاب نے 35 غازیوں کو علاج معالجے کیلئے 83 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭