لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) نجی پینٹ کمپنی کے چئیرمین خواجہ اعجاز احمد سکہ کی قیادت میں وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ خواجہ زین اعجاز سمیت کمپنی کے دیگر عہدیداران بھی ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے خواجہ اعجاز احمد سکہ اور انکے وفد کو سنٹرل پولیس آفس اور جامع مسجد کا دورہ کروایا۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور پینٹ کمپنی کی انتظامیہ کے مابین سی پی او عمارت کو پینٹ کروانے کا ایم او یو سائن ہوا جس کے مطابق سنٹرل پولیس آفس کی عمارت، دفاتر سمیت تمام فلورز کے پینٹ کا کام سالانہ بنیادوں پر نجی پینٹ کمپنی کروائے گی، سنٹرل پولیس آفس کی جامع مسجد کے دوسرے فلور کا تعمیراتی کام نجی پینٹ کمپنی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس ایم او یو پر عمل در آمد کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پینٹ کمپنی کے چئیرمین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
