سی ٹی ڈی فورس کے سروس اینڈ پروموشن رولز تبدیل

Jun 17, 2023

اہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب کابینہ نے کا¶نٹر ٹیررازم فورس کے سروس اینڈ پروموشن رولز میں تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سی ٹی ڈی کارپورلز کا بہترین سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر تشکیل دے دیا گیا اور سی ٹی ڈی میں خدمات سر انجام دینے والے کارپورلز اب گریڈ 12 کی بجائے گریڈ 14 میں ڈائریکٹ انڈر آفیسرز پروموٹ ہوں گے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ترمیم شدہ رولز کے بعد گریڈ 11 میں بھرتی ہونے والا کارپورل گریڈ 19 تک ترقی کی منازل طے کر سکے گا۔ آج 300 سے زائد کارپورلز کی ڈی پی سی کے بعد گریڈ 14 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ سی ٹی ڈی کے پروموشن کیڈر کے ملازمین کی گریڈ 17،18 اور 19 میں سیٹیں بڑھا دی گئیں،کا¶نٹر ٹیررازم فورس کے ترمیم شدہ رولز کے تحت گریڈ 14 سے گریڈ 19 تک 419 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے،سی ٹی ڈی میں انڈر آفیسرز کی 320، سینئر انڈر آفیسرز کی 72، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 12 سیٹیں بڑھائی گئی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کی 06 اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 02 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭