آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے بروقت ازالے کیلئے رات میں بھی متحرک، آن لائن کچہری لگا لی
ڈاکٹر عثمان انور نے 1787 کمپلینٹ سنٹر میں موصولہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیا ۔
داد رسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی، مسائل فوری حل کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کے حکم پر شہید قاسم علی کی بیٹی شکیلہ کو محکمہ پولیس میں ملازمت دے دی گئی،
آئی جی پنجاب نے ایک شہری کی طرف سے محرر فرحان خالد سے ذاتی لیں دین میں رقم واپسی کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو ذاتی نگرانی میں مسئلہ حل کروانے کا حکم دیا۔
آئی جی پنجاب نے سائل طارق اقبال کی فیکٹری کے چوری شدہ سامان کی ریکوری کیلئے ڈی پی او قصور کو ٹاسک دے دیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے بروقت ازالے کیلئے رات میں بھی متحرک رہے اور 1787 کمپلینٹ سنٹر میں آن لائن کچہری لگا لی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیا اور داد رسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی کرتے ہوئے مسائل کے فوری حل کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے 2007 میں پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر قاسم علی کی بیٹی شکیلہ قاسم سے گفتگو کی ۔ شکیلہ قاسم نے آئی جی پنجاب سے شہید کوٹہ پر محکمہ پولیس میں ملازمت کی درخواست کی، ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او شیخوپورہ ریجن کو خاتون شکیلہ قاسم کو فوری ملازمت فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر شہید قاسم علی کی بیٹی شکیلہ کو محکمہ پولیس میں ملازمت دے دی گئی، ڈاکٹر عثمان انور نے ایک شہری کی طرف سے محرر فرحان خالد سے ذاتی لیں دین میں رقم واپسی کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو ذاتی نگرانی میں مسئلہ حل کروانے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے سائل طارق اقبال کی فیکٹری کے چوری شدہ سامان کی ریکوری کیلئے ڈی پی او قصور کو ٹاسک دے دیا۔ آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ کالز اور شکایات کے فی الفور ازالے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز 1787 سے بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دانستہ تاخیر، کوتاہی یا سستی سامنے آنے پر ذمہ داران خود کو محکمانہ و قانونی کاروائی کیلئے تیار رکھیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 330)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
************************
