آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/غازیوں کی ویلفیئر کیلئے فنڈز جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/غازیوں کی ویلفیئر کیلئے فنڈز جاری
ویلفیئر برانچ پنجاب نے 35 غازیوں کو علاج معالجے کیلئے 83 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
غازیوں کو مختلف اضلاع میں ڈاکوؤں، راہزنوں،جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے مشن میں گولیاں لگیں۔  
چکوال کے ٹی ایس آئی عدنان حیدر، رحیم یارخان کے کانسٹیبل محمد ایوب اور  آصف شہزاد کو 10 لاکھ فی کس دیئے گئے۔
باقی 32 زخمی غازیوں کو 53 لاکھ روپے علاج  معالجے کے اخراجات کیلئے دئیے گئے۔  

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ شہداء کے ساتھ ساتھ غازیوں کی فلاح و بہبود کیلئے شب و رو سرگرم عمل ہے، اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تسلسل میں ویلفیئر برانچ پنجاب نے 35 غازیوں کو علاج معالجے کیلئے 83 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ ان غازیوں کو مختلف اضلاع میں ڈاکوؤں، راہزنوں،جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے مشن میں گولیاں لگیں تھیں۔  
تفصیلات کے مطابق ویلفیئر کمیٹی کے اجلاس میں صوبہ بھر سے موصول ہونے والی 43 کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے 35 اہلکاروں کو علاج کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔  چکوال پولیس  ٹی ایس آئی عدنان حیدر کو 10 لاکھ روپے دئیے گئے، رحیم یارخان کے زخمی کانسٹیبل محمد ایوب اور  آصف شہزاد کو بھی 10 لاکھ فی کس دئیے گئے اسی طرح 53 لاکھ روپے دیگر 32 غازیوں کو علاج  معالجے کے اخراجات کیلئے فراہم کئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کو ہدایت کی کہ ویلفیئر برانچ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے اور اضلاع سے موصولہ درخواستوں پر فوری کاروائی کرکے متاثرہ ملازمین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔ ڈاکٹر عثمان نے مزید کہا کہ فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے تاکہ سپاہ اپنی تمام تر توجہ عوام کو انصاف کی فراہمی پر مرکوز رکھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 325)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

************************

 

Press Release Date: 
Saturday, June 17, 2023