راجن پور/ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکار روبہ صحت

راجن پور/ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکار روبہ صحت
تھانہ فاضل پور سٹی میں 12 جون کی شب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گشت پر تعینات پولیس جوانوں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا۔
کانسٹیبل ایاز احمد کو سینے جبکہ مزمل کو بازو پر گولی لگی تھی۔
ڈاکٹر عثمان انور دونوں اہلکاروں کو روزانہ خود فون کرکے خیریت دریافت کرتے رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

راجن پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پنجاب پولیس کے بہادر جوان صحت یاب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فاضل پور سٹی میں 12 جون کی شب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گشت پر تعینات پولیس جوانوں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا۔ کانسٹیبل ایاز احمد کو سینے جبکہ مزمل کو بازو پر گولی لگی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور دونوں اہلکاروں کو روزانہ خود فون کرکے خیریت دریافت کرتے رہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او راجن پور کیپٹن(ر) دوست محمد نے زخمی اہلکاروں کی ہسپتال میں عیادت کی اور بہترین دیکھ بھال کروائی۔ ایک ہفتہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دونوں جوان اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ دونوں جوان جلد اسی پوائنٹ سے دوبارہ فرائض ادا کریں گے جہاں انہیں ڈاکوؤں کی فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ کانسٹیبلز ایاز احمد اور مزمل جیسے بہادر غازی محکمہ پولیس کا فخر ہیں، پولیس کے انہی بہادر جانبازوں کی بدولت معاشرے میں امن کی فضا قائم اور عوام اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 324)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

************************

 

Press Release Date: 
Saturday, June 17, 2023