پنجاب پولیس کے شہدا اور غازی/میڈلز سے عزت افزائی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 24 شہداء کی ورثاء کو گولڈ اور 25 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔
2017 سے قبل کے شہداء کو ذاتی گھر دینے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب
غازیوں کی جلد از جلد بحالی، جدید علاج معالجے اور مصنوعی اعضاء و آلات کی فراہمی کیلئے ویلفیئر برانچ شب و روز مصروف عمل ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء اور غازیوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں اور خون کے نذرانے پیش کرکے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2017 سے قبل کے شہداء کے لواحقین کو ذاتی گھر دینے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس غازیوں کی جلد از جلد بحالی، علاج معالجے اور مصنوعی اعضاء و آلات کی فراہمی کیلئے ویلفیئر برانچ کی جانب سے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اب انتہائی اہم مشن کامیابی سے انجام دینے والے بہادر جانباز غازیوں کو بھی میڈلز دینے کا سلسلہ جلد شروع کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا اور غازیوں کو میڈلز دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے شہداء کے ورثاء اور غازیوں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 24 شہداء کے ورثاء کو گولڈ اور 25 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔شہداء میں ڈی جی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولنگر، پنجاب ہائی وے پٹرول، پنجاب کانسٹیبلری، سی ٹی ڈی اور ٹریننگ پولیس کے اہلکار شامل تھے جبکہ غازیوں میں ڈی جی خان، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، راجن پور، بہاولنگر، پی سی، ٹریفک اور منڈی بہاؤالدین پولیس کے اہلکار شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے خطاب شہداء کی قربانیوں اور غازیوں کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء کے بچوں، اہل خانہ کو شہداء اور غازی وال کا وزٹ بھی کروایا اور بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکی تعلیم اور مستقبل پلانز بارے دریافت کیا۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل امجد اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 323)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
************************



