آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس کا انعقاد
پروموشن بورڈ نے 328کارپورلز کو گریڈ 14 میں بطور انڈر آفیسر ترقی دے دی گئی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کارپورلز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس کا منعقد ہوا۔ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 328کارپورلز کو گریڈ 14 میں بطور انڈر آفیسر ترقی دے دی گئی۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کارپورلز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آئی جی پنجاب نے پنجاب کابینہ سے سی ٹی ڈی کارپورلز کے سروس اینڈ پروموشن رولز کی منظوری لی تھی۔ترمیم شدہ رولز کے مطابق سی ٹی ڈی کارپورلز گریڈ 19 تک ترقی کی منازل طے کر سکیں گے۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے تمام کارپورلز کو مبارکباددیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے سی ٹی ڈی کارپورلز کی ترقیوں کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کارپورلز ان ترقیوں کا جواب پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناس سے فرائض کی ادائیگی کی صورت دیں اوردہشت گردی، فرقہ واریت اور شدت پسندی میں ملوث شرپسند عناصر اور انکے سہولت کاروں کا مستقل صفایا یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے دشمن شر پسند عناصر کا تعاقب جاری رکھا جائے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ترقی پانے والوں میں احسن فتح علی، راحیل رحمن، عاصمہ بی بی، محمد انیس، محمد بلال، فیصل اسلم، سلمان میراج، قاسم علی، عبدالجبار، محمد ذوہیب حارث اور عمر شہزاد شامل ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 322)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
************************