نجی پینٹ کمپنی (برائیٹو) کے چئیرمین خواجہ اعجاز احمد سکہ کی قیادت میں وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

نجی پینٹ کمپنی (برائیٹو) کے چئیرمین خواجہ اعجاز احمد سکہ کی قیادت میں وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
دوران ملاقات پنجاب پولیس اور پینٹ کمپنی کی انتظامیہ کے مابین سی پی او عمارت کو پینٹ کروانے کا ایم او یو سائن۔
سنٹرل پولیس آفس کی عمارت، دفاتر سمیت تمام فلورز کے پینٹ کا کام سالانہ بنیادوں پر نجی پینٹ کمپنی کروائے گی۔آئی جی پنجاب
سنٹرل پولیس آفس کی جامع مسجد کے دوسرے فلور کا تعمیراتی کام نجی پینٹ کمپنی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

نجی پینٹ کمپنی (برائیٹو) کے چئیرمین خواجہ اعجاز احمد سکہ کی قیادت میں وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔  ڈائریکٹر مارکیٹنگ خواجہ زین اعجاز سمیت کمپنی کے دیگر عہدیداران بھی ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے خواجہ اعجاز احمد سکہ اور انکے وفد کو سنٹرل پولیس آفس اور جامع مسجد کا دورہ کروایا۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور پینٹ کمپنی کی انتظامیہ کے مابین سی پی او عمارت کو پینٹ کروانے کا ایم او یو سائن ہوا جس کے مطابق سنٹرل پولیس آفس کی عمارت، دفاتر سمیت تمام فلورز کے پینٹ کا کام سالانہ بنیادوں پر نجی پینٹ کمپنی کروائے گی، سنٹرل پولیس آفس کی جامع مسجد کے دوسرے فلور کا تعمیراتی کام نجی پینٹ کمپنی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس ایم او یو پر عمل در آمد کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پینٹ کمپنی کے چئیرمین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔  
خواجہ اعجاز احمد سکہ نے امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا ہے، پولیس شہداء اور غازیوں کی لازوال خدمات کی بدولت صنعتی و کاروباری شعبے کو تحفظ حاصل ہے۔ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل امجد، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایلیٹ ندا عمر چھٹہ اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 321)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

************************

 

Press Release Date: 
Friday, June 16, 2023