آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے کاشف علی شیخ کی ملاقات

Jun 16, 2023
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نمائندے کاشف علی شیخ نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عوامی سروے کے دوران ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں کو پولیس کی جدید سروسز اور خدمات کو بھی سامنے لانا چاہئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس نے جرائم کنٹرول اور سروسز کی فراہمی کو دو علیحدہ سیکٹرز میں تقسیم کرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے، خدمت و تحفظ مراکز، 1787 کمپلینٹ سنٹر، پولیس خدمت ایپس، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے پولیس تشخص کو بہتر بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ 5 سالوں میں پولیس خدمت مراکز سے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد شہری جدید میکانزم کے تحت پولیس سے متعلقہ سہولیات سے مستفید ہوئے ہیں
(روز نامہ جناح)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭