لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس تحفظ مراکز معاشرے کے ستم زدہ افراد کی مدد اور بحالی کےلئے پنجاب پولیس کا پائیدار اور برانڈ ایمبیسڈر پراجیکٹ ہے۔ پنجاب پولیس کے مختلف فلاحی پراجیکٹس ڈاکٹر امجد ثاقب کی سماجی تنظیم ا±خوت اور دیگر اقدامات سے متاثر ہو کر شروع کئے گئے ہیں۔ خواتین ریکروٹس کو یو ایس آئی پی استحصال اور زیادتی کا شکار ٹرانسجینڈرز اور متاثرہ خواتین و بچوں کی قانونی و سائیکالوجیکل مدد بارے ٹریننگ دے رہا ہے،یو ایس آئی پی متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کےلئے خواتین وکٹم سپورٹ افسران کی تربیت اور سرٹیفکیٹس بھی کر رہا ہے۔ پنجاب بھر کے پولیس تحفظ مراکز میں ٹرانسجینڈرز کو ملازمت فراہم کی گئی جبکہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تربیت حاصل کرنےوالی خواتین ریکروٹس کو تحفظ مراکز میں وکٹم سپورٹ افسران تعینات کیا جائےگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا±خوت فاو¿نڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین ا±خوت فاو¿نڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے شہدا اور اہلکاروں کے بچوں کےلئے ''ا±خوت'' جدید تعلیم و تربیت،کیپسٹی بلڈنگ کی فراہمی میں معاونت فراہم کرےگا،منشیات کا شکار ٹرانسجینڈرز کے علاج معالجے اور بحالی کےلئے پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭