لاہور (کر ائم رپو رٹر)وفاقی محتسب برائے اینٹی ہراسمنٹ فوزیہ وقار نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے خلاف ہراسگی کے کیسز اور پولیس ایکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔آئی جی پنجاب نے ہراسگی کا شکار افراد کے حوالے سے 1787 کمپلینٹ سسٹم، پولیس تحفظ مراکز،ویمن سیفٹی ایپ مختلف سہولیات سے آگاہ کیا، 1787 کمپلینٹ سسٹم، اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل، پولیس تحفظ مراکز کے علاوہ پنجاب پولیس پبلک ایپ کے ذریعے بھی ہراسگی کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔ فوزیہ وقار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ورک پلیس پر خواتین کے خلاف ہراسمنٹ کے قانون 2022 میں ترمیم کے بعد کوئی بھی شخص ہراسگی کے حوالے سے شکایات درج کروا سکتا ہے،ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے فوزیہ وقار کو پنجاب پولیس کا یادگاری سووینئر پیش کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
