Jun 14, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں لبرٹی سنٹر کے بعد داتا دربار تحفظ سنٹر کا آغاز کر دیا ہے جو سماجی عدم تحفظ کے شکار شہریوں بالخصوص بے گھر بچوں، ٹرانسجینڈرز، گھریلو تشدد و صنفی جرائم کی شکار خواتین اور ذہنی معذور افراد کے تحفظ بحالی اور مدد میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سماجی نا انصافی کی شکار ٹرانسجینڈر کمیونٹی، گھر سے دور ہو جانے والے بچوں، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار سپیشل افراد اور خواتین کی مدد و معاونت پولیس تحفظ سنٹرز کا بنیادی کام ہے اور اس حوالے سے پولیس تحفظ سنٹرز مشکلات کے شکار شہریوں اور بچوں کیلئے روشنی کی کرن ہیں
(روز نامہ اوصاف)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
