پولیس تحفظ مرکز داتا دربار/ فاونڈر اینڈ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے افتتاح کیا۔

پولیس تحفظ مرکز داتا دربار/  فاونڈر اینڈ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے افتتاح کیا۔
پولیس تحفظ مرکز داتا دربار صوبائی دارالحکومت میں لبرٹی کے بعد لاہور پولیس کا دوسرا تحفظ سنٹر ہے۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے ٹرانسجینڈرز، بے گھر بچوں، ذہنی معذوری کا شکار سپیشل افراد یا صنفی جرائم سے متاثرہ خواتین کی امداد کے لئے پنجاب پولیس کے فلاحی اقدام کو سراہا،
پولیس تحفظ سنٹرز مشکلات کے شکار شہریوں اور بچوں کیلئے روشنی کی کرن ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں لبرٹی سنٹر کے بعد داتا دربار تحفظ سنٹر کا آغاز کر دیا ہے جو سماجی عدم تحفظ کے شکار شہریوں بالخصوص بے گھر بچوں، ٹرانسجینڈرز،  گھریلو تشدد و صنفی جرائم کی شکار خواتین اور ذہنی معذور افراد کے تحفظ بحالی اور مدد میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔  ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سماجی نا انصافی کی شکار ٹرانسجینڈر کمیونٹی، گھر سے دور ہو جانے والے بچوں، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار سپیشل افراد اور خواتین کی مدد و معاونت پولیس تحفظ سنٹرز کا بنیادی کام ہے اور اس حوالے سے پولیس تحفظ سنٹرز مشکلات کے شکار شہریوں اور بچوں کیلئے روشنی کی کرن ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس تحفظ سنٹرز متاثرہ افراد کو متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے تحفظ اور راہنمائی دلوانے میں اپنا کردار موثر طور پر ادا کر رہے ہیں، نشے کی لت میں مبتلا بچوں اور نوجوانوں کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کے تعاون سے بروقت اقدامات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس تحفظ مرکز داتا دربار کی  افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سماجی تنظیم اخوت کے فاؤنڈر اینڈ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے داتا دربار تحفظ سنٹر کا افتتاح کیا، ڈاکٹر امجد ثاقب نے افتتاحی تختی کی نشاندہی کی، فیتہ کاٹا اور دعا کی، ڈاکٹر امجد ثاقب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، دیگر افسران نے پولیس تحفظ سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، پولیس تحفظ سنٹر داتا دربار میں وکٹم سپورٹ آفیسر،انچارج مرکز سمیت دیگر اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے ٹرانسجینڈرز، بے گھر بچوں، ذہنی معذوری کا شکار سپیشل افراد یا صنفی جرائم سے متاثرہ خواتین کی امداد کے لئے پنجاب پولیس کے فلاحی اقدام کو سراہا، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی ہیڈ کوارٹر ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، ایس ایس پیز، ایس پیز، سینئر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 311 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, June 13, 2023