آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ پولیس ملازمین کے بچوں کو جدید آلات سماعت کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ پولیس ملازمین کے بچوں کو جدید آلات سماعت کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری
قوت سماعت سے محروم اور عارضے کے شکار 19 بچوں کو جدید آلات کی فراہمی کیلئے 54 لاکھ سے زائد فنڈز جاری۔
 کانسٹیبل تجمل حسین اورہیڈ کانسٹیبل حافظ راشد نعیم کو بیٹیوں کے کوکلئیر امپلانٹ کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔
لودھراں کے ہیڈ کانسٹیبل حفیظ الرحمن کو ڈھائی سالہ بیٹے کے ہیرنگ ایڈ کیلئے 01 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے۔
مظفر گڑھ پولیس کے کانسٹیبلز صابر یعقوب، عبدالغفور، محمد واجد نواز اور محمد عامر شہزاد کو بیٹوں کے علاج کیلئے 58 ہزار فی کس دئیے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں قوت سماعت سے متعلقہ بیماریوں کے شکار بچوں کو جدید آلات سماعت کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم اور عارضے کے شکار 19 بچوں کو جدید آلات کی فراہمی کیلئے 54 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کئے گئے۔ڈی جی خان کے کانسٹیبل تجمل حسین اور گجرات کے ہیڈ کانسٹیبل حافظ راشد نعیم کو بیٹیوں کے کوکلئیر امپلانٹ کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار روپے فی کس دئیے گئے، لودھراں کے ہیڈ کانسٹیبل حفیظ الرحمن کو ڈھائی سالہ بیٹے کے ہیرنگ ایڈ کیلئے 01 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے، کانسٹیبل محمد ریاض کو 6 سالہ بیٹے کے علاج کیلئے 01 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے، ڈی جی خان کے ہیڈ کانسٹیبل تجمل حسین کو بیٹی، ہیڈ کانسٹیبل عمر دراز کو بیٹے اور کانسٹیبل احسن اللہ کو 3 بچوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ 20 ہزار روپے فی کس دئیے گئے، مظفر گڑھ پولیس کے کانسٹیبلز صابر یعقوب، عبدالغفور، محمد واجد نواز اور محمد عامر شہزاد کو بیٹوں کے علاج کیلئے 58 ہزار فی کس دئیے گئے، راولپنڈی ریجن کے ہیڈ کانسٹیبل صداقت علی اور حافظ آباد کے محمد صدیق کو بیٹوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ 20 ہزار فی کس دئیے گئے، منڈی بہاؤالدین کے کانسٹیبل ندیم اشرف، ننکانہ کے ندیم آصف، سیالکوٹ کے محمد تسلیم کو بیٹوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ 20 ہزار روپے فی کس روپے دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مذکورہ بالا کیسز حتمی منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،  ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین،  اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 310 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, June 13, 2023